vosa.tv
Voice of South Asia!

2026 کا استقبال، دنیا بھر میں آتش بازی، لائٹ شوز اور الرٹ سیکیورٹی

0

دنیا کے مختلف شہروں میں سال 2026 کا آغاز شاندار آتش بازی، لائٹ شوز اور خصوصی تقریبات کے ساتھ کیا گیا، تاہم کئی مقامات پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی دیکھنے میں آئے۔

سڈنی، پیرس، نیویارک، دبئی اور ریو ڈی جنیرو سمیت بڑے عالمی شہروں میں ہزاروں افراد نے نئے سال کی آمد پر جشن منایا، جب کہ بعض علاقوں میں حالیہ حملوں، جنگوں اور قدرتی آفات کے باعث تقریبات سادگی تک محدود رہیں۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تاریخی آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا، تاہم بونڈائی بیچ پر حالیہ حملے کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد نے مشہور بال ڈراپ تقریب دیکھی، جہاں اضافی انسدادِ دہشت گردی اقدامات کیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ انتظامات کسی مخصوص خطرے کے پیشِ نظر نہیں تھے بلکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کیے گئے۔یورپ میں پیرس کے شانزے لیزے اور آرک ڈی ٹریومف پر لائٹ شو نے توجہ حاصل کی، جبکہ لندن، روم اور دیگر شہروں میں بھی آتش بازی سے نئے سال کا خیر مقدم کیا گیا۔ مشرقِ وسطیٰ میں دبئی کے برج خلیفہ پر شاندار آتش بازی ہوئی، جب کہ غزہ میں فلسطینیوں نے 2026 سے امن کی امید وابستہ کی۔ ایشیا کے بعض حصوں میں قدرتی آفات اور حادثات کے باعث تقریبات محدود رکھی گئیں۔کئی ممالک میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سخت اقدامات کیے گئے۔ سڈنی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، جبکہ ہانگ کانگ میں حالیہ آتشزدگی کے باعث آتش بازی منسوخ کر دی گئی۔ مجموعی طور پر دنیا بھر میں 2026 کا آغاز خوشی، احتیاط اور امن کی امیدوں کے ساتھ ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.