امریکا: ساجد تارڑ کی صاحبزادی عائشہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کی صاحبزادی عائشہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اسلام آباد کا آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا جبکہ معروف گلوکار علی ظفر نے آواز کا جادو جگا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
امریکا میں آباد پاکستانی نژاد ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کی صاحبزادی عائشہ کی میجر جنرل وسیم چیمہ کے صاحبزادے شاہ میر سے اسلام آباد میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزراء، سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلاء، دنیا بھر سے اوورسیز قائدین اور سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ نکاح کی تقریب شاہ فیصل مسجد میں منعقد کی گئی۔ شادی میں سکھ آف امریکا کے سربراہ جسدیپ سنگھ جسی کی قیادت میں سکھ کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، رکن پاکستان بار کونسل احسن بھون، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا، وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ، فواد چوہدری، کشمالہ طارق سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مہندی کی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر نے آواز کا جادو جگا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔