vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: میئر ایڈمز کا ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے ہنگامی فنڈ کا بڑا اعلان

0

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ٹرانس جینڈر، جینڈر نان کنفرمنگ اور نان بائنری نیویارکرز کے لیے 20 لاکھ ڈالر کے ہنگامی فنڈ کا اعلان کیا ہے۔

نیویارک کے میئر کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری خبر کے مطابق یہ فنڈ شہر کے محکمہ صحت و ذہنی صحت کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا اور اس کا مقصد ان کمیونٹی تنظیموں کی مدد کرنا ہے جو LGBTQ+ کمیونٹی کو صحت، قانونی معاونت، نوجوانوں اور خاندانوں کی مدد، تحفظ، بحران سے نمٹنے، کمیونٹی رابطے اور معاشی استحکام جیسی خدمات فراہم کرتی ہیں۔اس پروگرام کے تحت تقریباً 20 غیر منافع بخش تنظیموں کو فی تنظیم 92 ہزار ڈالر تک دیے جائیں گے تاکہ وہ 2026 تک اپنی خدمات جاری رکھ سکیں۔ شہر کے حکام کے مطابق یہ فنڈنگ حالیہ وفاقی بجٹ کٹوتیوں کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو پُر کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، جس کے باعث کئی ضروری خدمات خطرے میں پڑ گئی تھیں۔میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ LGBTQ+ کمیونٹی کے تحفظ اور انہیں درکار سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ٹرانس جینڈر اور جینڈر نان کنفرمنگ افراد کو پہلے ہی صحت اور سماجی خدمات تک رسائی میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے، جو مختلف سماجی اور نسلی عوامل کی وجہ سے مزید بڑھ جاتی ہیں۔یہ اقدام ایڈمز انتظامیہ کے اُن پالیسی اقدامات کا تسلسل ہے جن کے تحت جینڈر افِرمنگ ہیلتھ کیئر کے تحفظ، ہیلتھ سینٹرز میں سرمایہ کاری، محفوظ پناہ گاہوں کی پالیسی اور شہر بھر میں ٹرانس جینڈر اور نان بائنری افراد کے حقوق اور سلامتی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.