نیو یارک کے علاقے مڈٹاؤن مین ہیٹن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعہ اتوار کی رات تقریباً 10 بجے 57ویں اسٹریٹ اور سکسٹھ ایونیو کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کی حالت نازک ہے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔خبر رساں ادارے داے بی سی کے مطابق تاحال فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں اور واقعے کے حالات بھی غیر واضح ہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔