vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں فلو کے کیسز ایک ہفتے میں ریکارڈ سطح پر

0

نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں فلو کے مریضوں کی تعداد نے ایک ہفتے میں اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

محکمے کے مطابق 20 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں فلو کے 71 ہزار 123 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، جو 2004 میں ریکارڈنگ شروع ہونے کے بعد کسی ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ہیں۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلو تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے کیونکہ فلو سیزن عموماً جنوری میں اپنے عروج پر پہنچتا ہے۔صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فلو سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔ ان میں صابن اور پانی سے بار بار ہاتھ دھونا، بیمار افراد سے قریبی رابطے سے گریز، کھانسی یا چھینک کے دوران منہ ڈھانپنا اور بیماری کی صورت میں گھر پر رہنا شامل ہے۔محکمہ صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ روزمرہ استعمال کی اشیاء اور سطحوں کو صاف اور جراثیم سے پاک رکھیں تاکہ فلو اور دیگر سانس کی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.