vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو جرسی اسپتال میں لیجونیلا سے متاثرہ دوسرا مریض بھی جاں بحق

0

نیو جرسی کے پاسائک کاؤنٹی میں واقع سینٹ جوزف یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں لیجونیلا بیکٹیریا سے متاثرہ ایک اور مریض کے انتقال کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ دوسرا مریض تھا جو اسی اسپتال میں علاج کے دوران لیجونیئرز بیماری کا شکار پایا گیا۔اس سے قبل دو ہفتے پہلے اسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ جولائی میں مختلف طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کرنے والے ایک مریض میں بھی لیجونیلا بیکٹیریا کی موجودگی سامنے آئی تھی۔ اسپتال کے مطابق دونوں مریض پہلے سے سنگین طبی مسائل میں مبتلا تھے۔پہلے مریض کی موت کے بعد ریاستی سطح پر اسپتال کے واٹر سسٹم کی تحقیقات شروع کی گئیں، جن کے نتیجے میں 18 نومبر کو ایک مخصوص حصے کے پانی میں لیجونیلا بیکٹیریا کی تصدیق ہوئی۔ اسپتال کو 8 دسمبر کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا، جس کے بعد پانی کے نظام کی صفائی اور علاج کا عمل شروع کر دیا گیا۔حکام کے مطابق 27 نومبر سے 8 دسمبر کے درمیان اسپتال کے اس حصے میں زیر علاج رہنے والے کم از کم 228 سابق مریضوں کو ممکنہ انفیکشن کے خطرے سے متعلق مطلع کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لیجونیئرز بیماری کی علامات میں کھانسی، بخار، پٹھوں میں درد، سانس لینے میں دشواری اور سر درد شامل ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.