vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں SPARC کپس بے منصوبہ، 15 ہزار نئی نوکریوں کا اعلان

0

نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز اور گورنر ہوکل نے اسپارک کپس بے منصوبے کے سنگِ بنیاد کا اعلان کیا ہے، جو روزگار، تعلیم اور لائف سائنسز پر مبنی اپنی نوعیت کا پہلا جامع مرکز ہوگا۔

اس منصوبے کے تحت اگلے 30 برسوں میں 15 ہزار سے زائد نوکریاں پیدا ہوں گی اور شہر کی معیشت میں تقریباً 42 ارب ڈالر کا اضافہ متوقع ہے۔حکام کے مطابق SPARC کپس بے میں جدید تحقیقی لیبارٹریز، تعلیمی ادارے اور صحت عامہ سے متعلق سہولیات قائم کی جائیں گی، جن سے CUNY کے طلبہ اور فیکلٹی کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ موجودہ کیمپس کی مسماری کا عمل 2026 کے آغاز میں جبکہ نئی تعمیر 2027 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔میئر ایڈمز اور گورنر ہوکل نے اسے چار سالہ سٹی-اسٹیٹ شراکت داری کا اہم سنگِ میل قرار دیا، جس کے دوران سستے مکانات، روزگار کے مواقع اور محنت کش طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف جیسے اقدامات کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نیو یارک کو لائف سائنسز اور صحت کے شعبے میں عالمی سطح پر مزید مضبوط مقام دلانے میں مدد دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.