vosa.tv
Voice of South Asia!

ایک ارب ڈالر میڈیکیئر فراڈ، ہیلتھ سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کو 15 سال قید

0

امریکا میں ہیلتھ سافٹ ویئر کمپنی کے ایک سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ایک ارب ڈالر سے زائد کے میڈیکیئر فراڈ میں ملوث ہونے پر 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالت نے مجرم کو 452 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق 79 سالہ گیری کاکس نے ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے جعلی ڈاکٹروں کے آرڈرز تیار کیے، جن کی بنیاد پر غیر ضروری طبی آلات، آرتھوپیڈک بریسز اور درد کم کرنے والی کریمز کے جھوٹے کلیمز دائر کیے گئے۔ ان جعلی آرڈرز کے ذریعے میڈیکیئر اور دیگر وفاقی ہیلتھ پروگرامز کو ایک ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، جبکہ درحقیقت ڈاکٹروں نے مریضوں کا باقاعدہ معائنہ ہی نہیں کیا تھا۔امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے حکام کے مطابق یہ اب تک کے سب سے بڑے ٹیلی میڈیسن فراڈ کیسز میں سے ایک ہے، جس میں بزرگ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے کہا کہ ایسے فراڈ نہ صرف ٹیکس دہندگان کے پیسے کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ کمزور مریضوں کی صحت کے نظام پر اعتماد کو بھی مجروح کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.