vosa.tv
Voice of South Asia!

ایڈمز انتظامیہ کا سنگِ میل، اقلیتی و خواتین کاروباروں کے لیے تاریخی سال

0

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے مالی سال 2025 کے دوران اقلیتی اور خواتین کی ملکیت والے کاروباروں (M/WBE) کے لیے ایک اور ریکارڈ ساز سال مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

 سٹی انتظامیہ کے مطابق رواں مالی سال میں مجموعی طور پر 6.9 ارب ڈالر کے سرکاری معاہدے قلیتی اور خواتین کی ملکیت والے کاروباروں اداروں کو دیے گئے، جو اس پروگرام کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے۔شہری حکام کے مطابق اقلیتی اور خواتین کی ملکیت والے کاروباروں کی شرح 36.4 فیصد رہی، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے اور گزشتہ سال کے ریکارڈ سے بھی پانچ فیصد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، ان کاروباروں کو دیے گئے معاہدوں کی مجموعی مالیت پہلی بار 2.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، جبکہ اسمال پرچیز پروگرام کے تحت تقریباً 350 ملین ڈالر کے معاہدے دیے گئے، جو 2023 کے مقابلے میں دوگنا ہیں۔میئر ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے ابتدا ہی سے اقلیتی اور خواتین کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کو ترجیح دی، جنہیں ماضی میں سرکاری معاہدوں میں نظرانداز کیا جاتا رہا۔ ان کے مطابق یہ ریکارڈ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ شہر میں شفاف، منصفانہ اور جامع معاشی نظام کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.