vosa.tv
Voice of South Asia!

امیگریشن پالیسی میں سختی، فائرنگ واقعے کے بعد ٹرمپ کا بڑا اقدام

0

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کر دیا ہے، جس کے تحت براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی شوٹنگز میں ملوث مشتبہ شخص کو امریکا میں داخلے کی اجازت ملی تھی۔

 محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے کہا کہ صدر کی ہدایت پر یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کو یہ پروگرام فوری طور پر روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ انتہائی گھناؤنا شخص کبھی امریکا میں داخلے کا اہل نہیں ہونا چاہیے تھا۔ حکام کے مطابق پرتگالی شہری کلاڈیو نیویس والینٹے براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں دو طلبہ کی ہلاکت اور نو کے زخمی ہونے، جبکہ ایم آئی ٹی کے ایک پروفیسر کے قتل میں ملوث تھا۔ بعد ازاں وہ خود کو گولی مار کر ہلاک ہو گیا۔امریکی حکام کے مطابق نیویس والینٹے نے 2017 میں قانونی مستقل رہائش حاصل کی تھی۔ واقعے کے بعد امیگریشن نظام پر سوالات اٹھنے لگے، جس پر ٹرمپ انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس پروگرام کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کے تحت ہر سال تقریباً 50 ہزار افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے گرین کارڈ دیے جاتے ہیں، جن میں بڑی تعداد ایسے ممالک سے ہوتی ہے جن کی امریکا میں نمائندگی کم ہے۔ یہ پروگرام کانگریس کے ذریعے بنایا گیا تھا، اور ماہرین کے مطابق اس کی معطلی کو قانونی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.