vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں چینی ملکیت کی تین کمپنیوں کا پی پی پی قرض فراڈ کیس، 73 لاکھ ڈالر تصفیہ

0

امریکا میں چینی ملکیت کی تین کمپنیوں نے پے چیک پروٹیکشن پروگرام (پی پی پی) کے تحت غیر قانونی قرضے حاصل کرنے سے متعلق الزامات کے تصفیے کے لیے 73 لاکھ ڈالر سے زائد ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق یہ تصفیہ فالس کلیمز ایکٹ کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہے، جس میں الزام تھا کہ کمپنیوں نے غلط معلومات فراہم کر کے ایسے سرکاری قرضے حاصل کیے جن کی وہ اہل نہیں تھیں۔محکمۂ انصاف کے مطابق گرین لینڈ ایل اے میٹروپولس ہوٹل ڈیولپمنٹ ایل ایل سی، گرین لینڈ یو ایس مینجمنٹ ایل ایل سی اور گرین لینڈ ایل اے میٹروپولس ڈیولپمنٹ تھری، جو مجموعی طور پر گرین لینڈ یو ایس اے ادارے کہلاتے ہیں، ایک بڑے بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ گروپ کا حصہ ہیں جس کی حتمی ملکیت چین کی گرین لینڈ ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پاس ہے۔ حکام کے مطابق ان کمپنیوں نے پی پی پی کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے قرضوں کے لیے درخواست دیتے وقت خود کو اہل ظاہر کیا، حالانکہ وہ امریکی اور چینی کمپنیوں سے وابستگی کے باعث ملازمین کی مقررہ حد سے تجاوز کر رہی تھیں۔امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں دوسرے مرحلے کے پی پی پی قرضوں کے لیے اس بنیاد پر بھی نااہل تھیں کہ ان کی 20 فیصد سے زائد ملکیت چین میں قائم اداروں کے پاس تھی، جو اس پروگرام کے قواعد کے خلاف ہے۔ امریکی اٹارنی بریڈ ڈی شمِل کے مطابق پی پی پی پروگرام کا مقصد وبا کے دوران امریکی چھوٹے کاروباروں کو سہارا دینا تھا، نہ کہ بڑی غیر ملکی ملکیت والی کارپوریشنز کو فنڈز فراہم کرنا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.