vosa.tv
Voice of South Asia!

برف کی چادر تلے ٹرائی اسٹیٹ، ٹریفک جام اور فلائٹس میں تاخیر

0

 موسم کی پہلی شدید برفباری نے نیویارک سٹی اور نیوجرسی سمیت ٹرائی اسٹیٹ علاقے کو سفید چادر میں ڈھانپ دیا، جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن، ٹریفک جام اور سفری نظام میں شدید خلل پیدا ہوا۔

 برفباری ہفتے کی رات شروع ہو کر اتوار کی صبح تک جاری رہی، جبکہ مین ہیٹن اور شمالی و مغربی علاقوں میں ایک سے تین انچ اور اسٹیٹن آئی لینڈ، کوئنز، بروکلین، لانگ آئی لینڈ اور وسطی و جنوبی نیوجرسی کے کئی حصوں میں تین سے چھ انچ تک برف پڑی۔نیوجرسی میں صفائی عملہ رات بھر سڑکیں صاف کرنے میں مصروف رہا، تاہم تیز ہواؤں اور کم درجۂ حرارت کے باعث ڈرائیونگ کے حالات خطرناک رہے۔ نیو جرسی ٹرن پائیک سمیت کئی شاہراہوں پر حادثات رپورٹ ہوئے، جس پر حکام نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی۔ عوامی ٹرانسپورٹ، خصوصاً نیو جرسی ٹرانزٹ، کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔فضائی سفر بھی متاثر ہوا، جہاں نیوارک ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر دیکھی گئی، جبکہ جان ایف کینیڈی اور لاگارڈیا ایئرپورٹس پر عارضی گراؤنڈ اسٹاپ نافذ کیا گیا۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے برف ہٹانے کی کارروائیوں میں سہولت کے لیے پیر کے روز متبادل سائیڈ پارکنگ معطل کرنے کا اعلان کیا، تاہم پارکنگ میٹرز کی ادائیگی برقرار رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.