vosa.tv
Voice of South Asia!

واشنگٹن میں تاریخی بارشوں کے بعد شدید سیلاب، ہنگامی صورتحال نافذ

0

امریکی ریاست واشنگٹن میں کئی دنوں تک جاری موسلا دھار بارشوں کے بعد تاریخی نوعیت کے سیلاب نے مغربی اور وسطی علاقوں کو شدید متاثر کردیا ہے۔

حکام کے مطابق شدید سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو گھروں سے انخلا کرنا پڑا جبکہ متعدد مقامات پر چھتوں اور گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ حکام کے مطابق ایک طاقتور موسمی نظام کے باعث بعض علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے دریا کا پانی باہر آنے سے کئی بستیاں زیرِ آب آگئیں۔ریاستی اور مقامی اداروں کے ساتھ نیشنل گارڈ کے اہلکاروں نے کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اسکیجٹ ریور کے کنارے واقع برلنگٹن اور دیگر قصبات میں رات گئے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے، جہاں بعض گھروں میں دو سے تین فٹ تک پانی داخل ہو گیا۔ اگرچہ پانی آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے، تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید بارش کے باعث خطرات برقرار رہ سکتے ہیں۔گورنر باب فرگوسن کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کی ہنگامی امداد کی درخواست منظور کر لی ہے، جبکہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ متعدد شاہراہیں، پل اور سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ماہرین کے مطابق اگرچہ کسی ایک واقعے کو براہِ راست موسمیاتی تبدیلی سے جوڑنا ممکن نہیں، لیکن عالمی حدت کے باعث شدید بارشوں اور انتہائی موسمی واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات مستقبل میں مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.