vosa.tv
Voice of South Asia!

جارجیا میں کووِڈ بے روزگاری امداد میں اربوں کا فراڈ بے نقاب

0

جارجیا کے شہر کورڈیل سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو کووِڈ-19 کے دوران بے روزگاری امداد میں 17 ملین ڈالر کے فراڈ میں ملوث ہونے پر سزائیں سنا دی گئیں۔

وفاقی حکام کے مطابق 34 سالہ میلکم جیفری کو 10 سال قید اور تقریباً 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا، جبکہ جیرارڈ ٹاؤنز کو 6 سال قید اور 3 لاکھ 65 ہزار ڈالر کی ادائیگی کا حکم دیا گیا۔محکمہِ انصاف نے کہا کہ ملزمان نے چوری شدہ شناختیں استعمال کرتے ہوئے 2,500 سے زائد جعلی بے روزگاری دعوے دائر کیے، جس سے ریاست جارجیا کے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔ تفتیش کے مطابق انہوں نے فرضی آجر بنائے، جعلی ملازمین کی فہرست تیار کی اور ہزاروں متاثرین کا ذاتی ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے فنڈز پری پیڈ ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے حاصل کیے۔حکام کے مطابق یہ "آپریشن کورڈیل پارشل” کا حصہ تھا، جو لیبر ڈیپارٹمنٹ کے سب سے بڑے فراڈ کیسز میں سے ایک ہے، جس میں مجموعی طور پر 45 ملین ڈالر سے زائد کا انکشاف ہوا۔ سرکاری ایجنسیوں نے کہا کہ کووِڈ امدادی پروگراموں کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، کیونکہ قانون کے مطابق ایسے جرائم کے لیے 10 سال تک کارروائی کی جا سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.