vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں ماسا کی جانب سے سبکدوش قونصل جنرل کے اعزاز میں تقریب

0

جدہ میں میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا (MASA) کے زیر اہتمام سبکدوش قونصل جنرل خالد مجید کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی کے لیے استقبالیہ مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، قونصلیٹ افسران اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز محمد شعیب کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض ماسا کے میڈیا ہیڈ سراج آدم جی نے انجام دیے۔ انہوں نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے میمن ویلفیئر سوسائٹی کی فلاحی سرگرمیوں اور کمیونٹی خدمات پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے سبکدوش قونصل جنرل خالد مجید کی چھ سالہ مدت میں قونصلر سروسز میں بہتری، نئی عمارت کے قیام اور پاکستانی کمیونٹی کی ویلفیئر کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور نئے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی کا خیرمقدم کیا۔اپنے خطاب میں خالد مجید نے ماسا کی جانب سے منعقدہ تقریب پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے فلاحی کام قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے حرمین شریفین سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ نئے قونصل جنرل کمیونٹی کے لیے مزید مؤثر خدمات سرانجام دیں گے۔قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے جدہ میں اپنی نئی ذمہ داریوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ماضی میں خالد مجید کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور ان کے قائم کردہ منظم نظام کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو کمیونٹی کا حصہ سمجھتے ہیں، ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے، اور پاک۔سعودی تعلقات کے فروغ کے ساتھ کمیونٹی کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح رہے گا۔تقریب کے اختتام پر صدر ماسا وسیم عبدالرزاق نے مہمانانِ گرامی کو یادگاری تحائف پیش کیے، جبکہ نائب صدر خالد سکندر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.