سعودی عرب: رانا اسلم یاسین کی جانب سے احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں عشائیہ
سعودی عرب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا اسلم یاسین نے پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی احسان الحق باجوہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ملکی معیشت کی بہتری میں ان کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ملکی معیشت مستحکم ہو چکی ہے اور اب پاکستان ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔میزبان رانا اسلم یاسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کی وجہ سے ملک محفوظ ہے اور ہم ایک باوقار قوم کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان کے لیے قوم اور اداروں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔تقریب سے رانا محمد اشرف، طارق باجوہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔