vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی ویزا کی نئی پالیسی سے بھارت میں شدید بے چینی

0

 امریکی محکمۂ خارجہ کی نئی سوشل میڈیا ویٹنگ پالیسی نے بھارت میں امریکی ویزا نظام کو شدید متاثر کر دیا ہے، جس کے باعث متعدد H-1B ویزا انٹرویوز دسمبر 2025 سے بڑھا کر مارچ 2026 اور اس کے بعد کی تاریخوں تک مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

امریکی حکام نے H-1B اور H-4 درخواست گزاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 15 دسمبر سے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ’’پبلک‘‘ پر سیٹ کریں تاکہ ان کی آن لائن سرگرمیوں کی مکمل تحقیق کی جا سکے۔ محکمۂ خارجہ نے کہا کہ ’’ہر ویزا کا فیصلہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔بھارت میں امریکی سفارتخانے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ان تمام درخواست گزاروں کو متنبہ کیا ہے جن کی انٹرویو تاریخیں تبدیل کر دی گئی ہیں کہ وہ پرانی تاریخ پر ہرگز نہ پہنچیں، ورنہ انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امیگریشن ماہرین کے مطابق یہ تاخیر سوشل میڈیا کی اضافی ویٹنگ کے لیے درکار وقت کی وجہ سے کی جا رہی ہے، جب کہ ابھی تک متأثرہ درخواست گزاروں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔رپورٹس کے مطابق وسط اور آخر دسمبر میں طے شدہ بیشتر انٹرویوز ملتوی کر دیے گئے ہیں، جس سے ہزاروں ہنر مند بھارتی ورکرز متاثر ہوں گے۔ سوشل میڈیا کا سخت جائزہ ایسے وقت میں شروع کیا جا رہا ہے جب اعلیٰ مہارت والے غیر ملکی ورکرز کے لیے امریکی امیگریشن نظام پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے۔ رواں سال ستمبر میں امریکی صدر نے نئے H-1B ورک ویزا پر ایک مرتبہ کے لیے 100 ہزار ڈالر کی فیس بھی عائد کی تھی، جس سے درخواست گزاروں پر اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.