vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا نے چین سے منسلک بڑے AI سمگلنگ نیٹ ورک کو بند کر دیا

0

 امریکی حکام نے چین سے منسلک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی سمگلنگ نیٹ ورک کو بند کر دیا ہے اور 50 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی جدید GPUs ضبط کر لی ہیں۔ 
محکمہ انصاف کے مطابق آپریشن "گیٹ کیپر” کے تحت دو کاروباری حضرات کو امریکی برآمدی قوانین کی خلاف ورزی اور سمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ ہیوسٹن کی ایک کمپنی اور اس کے مالک نے بھی AI ٹیکنالوجی کو غیر قانونی طور پر امریکہ سے باہر اسمگل کرنے کا اعتراف کیا۔عدالت کے دستاویزات کے مطابق، ایلن ہاؤ ہسو اور ان کے ساتھیوں نے اکتوبر 2024 سے مئی 2025 کے درمیان کم از کم 160 ملین ڈالر مالیت کے Nvidia H100 اور H200 GPUs برآمد کیے۔ یہ ہائی اسپیڈ چپس AI ایپلیکیشنز اور سائنسی کمپیوٹنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور دونوں شہری و فوجی مقاصد میں اہم کردار رکھتے ہیں۔ چپس کی اصل نوعیت اور منزل چھپانے کے لیے شپنگ دستاویزات میں جعلسازی کی گئی، اور فنڈنگ کے لیے 50 ملین ڈالر سے زائد کی رقوم چین سے منتقل کی گئیں۔مزید تحقیقات میں دو چینی شہری بھی گرفتار ہوئے: بنلین یوان اور فانیو گونگ، جنہوں نے امریکی برآمدی قوانین کی خلاف ورزی اور مال کی سمگلنگ کی سازش میں حصہ لیا۔ اگر سزا ہوئی تو یوان کو 20 سال تک قید اور 1 ملین ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے، جبکہ گونگ کو 10 سال تک قید کا سامنا ہے۔ کیس کی تحقیقات میں FBI، ICE اور محکمۂ تجارت کے متعلقہ ادارے شریک ہیں اور جنوبی ٹیکساس کے اسسٹنٹ اٹارنیز عدالت میں مقدمہ چلا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.