vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز نے رہائشی منصوبے کے ساتھ عوامی سہولیات کے منصوبے کا اعلان کیا

0

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے بتایا ہے کہ لوئر مین ہیٹن میں عمارت 100 گولڈ اسٹریٹ کو ایک بڑے رہائشی منصوبے میں تبدیل کرنے کے اگلے مراحل شروع کر دیے گئے ہیں۔

ایڈمز کے مطابق شہر نے جی ایف پی رئیل اسٹیٹ کو منتخب کیا ہے جو اس مقام پر تقریباً 3 ہزار 700 اعلیٰ معیار کے رہائشی یونٹس تعمیر کرے گا، اور یہ یونٹس کسی بھی سبسڈی کے بغیر فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت شہر اس سائٹ کو بیچ کر حاصل ہونے والی آمدنی سے محکمہ ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت مختلف ایجنسیوں کے لیے نئی اور بہتر دفتری جگہ خریدے گا۔ترقیاتی منصوبے میں تقریباً 40 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل نیا عوامی اوپن اسپیس بھی شامل ہوگا، جبکہ عمارت کے اندر ایک جدید، عوامی رسائی والا فٹنس سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ موجودہ ہملٹن-میڈیسن ہاؤس اولڈر ایڈلٹ سینٹر کو جدید سہولیات اور بہتر رسائی کے ساتھ نئے مقام پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ میئر ایڈمز نے اس موقع پر کہا کہ ان کی انتظامیہ شہر کی ہر قابلِ استعمال زمین کو نئے گھروں میں تبدیل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ہزاروں خاندانوں کو رہائش فراہم کرے گا بلکہ شہر کے ملازمین کو بھی معیاری دفتر ملے گا اور عوام کے لیے نئے عوامی مقامات اور سہولیات پیدا ہوں گی۔ ایڈمز نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت شہر کی تاریخ کی سب سے زیادہ پرو ہاؤسنگ انتظامیہ ہے، جس نے ریکارڈ تعداد میں قابلِ برداشت مکانات تعمیر کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.