vosa.tv
Voice of South Asia!

 امریکی فوڈ سپلائی چین میں مبینہ ملی بھگت، ٹرمپ کا بڑا قدم

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  فوڈ سپلائی چین کی حفاظت اور مارکیٹ میں صحت مند مقابلہ برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورسز بنانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوڈ سپلائی چین میں مبینہ غیر منصفانہ مقابلے اور غیر ملکی کمپنیوں کے بڑھتے اثرات کی تحقیقات کے لیے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا ہے۔ اس حکم کے تحت محکمہ انصاف اور فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) میں خصوصی ٹاسک فورسز قائم کی جائیں گی، جو خوراک کی صنعت میں ممکنہ ’’اینٹی کمپٹیٹو‘‘ سرگرمیوں کی چھان بین کریں گی۔صدر ٹرمپ کے مطابق غیر منصفانہ طریقوں، خصوصاً غیر ملکی کارپوریشنز کے کنٹرول کی وجہ سے امریکا میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو قومی اور معاشی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا ملی بھگت یا کسی اور قسم کی گڑبڑ امریکی صارفین کی جیب پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے۔ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق اٹارنی جنرل اور FTC چیئرمین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ ضرورت پڑنے پر قانونی کارروائیاں کریں اور ایسے نئے ضوابط پر بھی غور کریں جو سپلائی چین کو مستحکم اور شفاف بنائیں۔ٹاسک فورسز کو 180 دن میں ابتدائی رپورٹ اور 365 دن میں مکمل رپورٹ کانگریس کی متعلقہ کمیٹیوں کو جمع کرانی ہوگی، جس میں ممکنہ قانون سازی کی سفارشات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.