vosa.tv
Voice of South Asia!

 امریکا: ہیلتھ فراڈ میں دو بھائیوں پر 300 ملین ڈالر کی دھوکہ دہی کے الزامات

0

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق الینوائے سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں پر میڈیکیئر، میڈی کیڈ اور نجی انشورنس کمپنیوں سے تقریباً 300 ملین ڈالر کا دھوکہ دہی سے حصول اور منی لانڈرنگ کی سازش کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کورونا وبا کے دوران عوامی خوف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جھوٹے COVID-19 ٹیسٹوں کے دعوے جمع کروائے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق 37 سالہ منحاج فیروز محمد اور 35 سالہ سفیان فیروز نے شکاگو اور کیلیفورنیا میں قائم چار لیبارٹریوں کو خفیہ طور پر کنٹرول کیا اور کبھی نہ کیے جانے والے COVID ٹیسٹوں کے جعلی بل جمع کروا کر 293 ملین ڈالر سے زائد کا فراڈ کرنے کی کوشش کی، جن میں سے کم از کم 65 ملین ڈالر انشورنس کمپنیوں نے ادا بھی کیے۔استغاثہ کے مطابق دونوں بھائیوں نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ اسکیم بھی چلائی، جس میں لیبارٹریوں اور اپنی دیگر کمپنیوں کے درمیان فراڈ کی رقم منتقل کر کے بیرونِ ملک جائیدادیں، سونے کی اینٹیں، قیمتی گھڑیاں اور لگژری گاڑیاں خریدی گئیں۔ ملزمان پر ہیلتھ کیئر فراڈ کے چھ چھ الزامات اور منی لانڈرنگ کی سازش کا ایک الزام عائد ہے۔ سفیان فیروز پر غیرقانونی رقوم سے لین دین کے اضافی الزامات بھی شامل ہیں۔فوجی قوانین کے تحت ثابت ہونے کی صورت میں انہیں ہیلتھ کیئر فراڈ پر 10، منی لانڈرنگ سازش پر 20، جبکہ ممنوعہ مالی لین دین پر اضافی 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ کیس کی تحقیقات FBI اور HHS-OIG کر رہے ہیں اور مقدمہ محکمہ انصاف کے فراڈ سیکشن کی نگرانی میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.