نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے نو منتخب میئر ممدانی کی جانب سے بے گھر افراد کے کیمپوں کے خلاف کی جانے والی ’سوئپس‘ کارروائیاں ختم کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔
ڈبلیو اے بی سی نیو آئی ویٹنس نیوز کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب حقوق کے علمبردار گروہوں نے نئی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بے گھر افراد کے لیے محفوظ رہائش اور قابلِ برداشت ٹرانزٹ سہولیات کو ترجیح دی جائے۔ممدانی جنوری میں عہدہ سنبھالنے والے ہیں، نے کہا تھا کہ صرف کیمپ ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا جب تک لوگوں کو مستقل رہائش فراہم نہ کی جائے۔ ۔اس بیان پر فوری سیاسی ردعمل سامنے آیا۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے نو منتخب میئر زوہران ممدانی کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے کہ شہر میں بے گھر افراد کے کیمپوں پر کی جانے والی سوئپس کارروائیاں مکمل طور پر ختم کر دی جائیں۔ ممدانی کا کہنا ہے کہ جب تک لوگوں کو مستقل رہائش فراہم نہیں کی جاتی، صرف کیمپ ہٹا دینے سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔گورنر ہوکل نے اس موقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھوں، پلوں کے نیچے یا کھلے مقامات پر لوگوں کو سونے دینا ’’انسانی حل‘‘ نہیں ہے۔ ان کی ترجمان کے مطابق گورنر ایسے طریقہ کار کی حامی ہیں جس میں ضرورت پڑنے پر قانون نافذ کرنے کی کارروائی (جس میں سوئپس بھی شامل ہیں) کے ساتھ ساتھ رہائشی سہولیات، اور منشیات کے علاج جیسی خدمات بھی فراہم کی جائیں۔