سعودی عرب: پاکستانی بزنس کمیونٹی کی شاندار نیٹ ورکنگ تقریب
سعودی عرب کے ساحلی شہر الجبیل میں پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم (PEF) کی جانب سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کے تعاون سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی
تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم رانا کاشف رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم کا بنیادی مقصد کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا، کمیونٹی کو ایک مضبوط نیٹ ورک سے جوڑنا اور پروفیشنلز کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے ہم پاکستانی کمیونٹی کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جا سکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد نوید اور نزاکت حسین نے تقریب کو انتہائی کامیاب، مثبت اور مؤثر نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم قرار دیا، جس نے کاروباری تعاون اور مستقبل کے مواقع کے لیے نئی راہیں کھولی ہیں تقریب کے آخر میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل افراد کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا، جس سے شرکاء کی حوصلہ افزائی اور خوشی میں مزید اضافہ ہوا۔