vosa.tv
Voice of South Asia!

پارکس اور ثقافت کے فروغ کے لیے نیویارک کا بڑا سرمایہ کاری منصوبہ

0

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز اور اسٹیٹن آئی لینڈ کے بورو پریذیڈنٹ ویٹو فوسیلا نے اسٹیٹن آئی لینڈ میں پارکس اور ثقافتی مقامات کی بہتری کے لیے تقریباً 3 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

یہ اعلان اسٹیٹن آئی لینڈ زُو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں میئر اور مقامی حکام نے نئے منصوبوں کی تفصیلات بتائیں۔اس منصوبے میں Bloomingdale Park کے کھیل کے میدان کی مکمل تعمیرِ نو، سنگ ہاربر کلچرل سینٹر اینڈ بوٹینیکل گارڈن کے لیے لیبارٹری کلاس رومز اور تزئین و آرائش، اور Staten Island Zoo میں بچوں کے لیے جدید، سینسری تھیم پر مبنی انٹرایکٹو ایجوکیشن سینٹر کی تعمیر شامل ہے۔ حکام کے مطابق یہ سرمایہ کاری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شہر اب ’’فائیو بورو سٹی‘‘ کے اصول پر کام کر رہا ہے، اور اسٹیٹن آئی لینڈ کو ماضی کی طرح ’’بھولا ہوا بورو‘‘ نہیں رہنے دیا جائے گا۔میئر ایڈمز نے کہا کہ پارکس صرف پھول پودوں کی جگہ نہیں بلکہ ’’لوگوں اور ثقافتوں کو جوڑنے والے عظیم مقامات‘‘ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ برسوں تک اسٹیٹن آئی لینڈ وسائل سے محروم رہا، مگر ان کی انتظامیہ نے ہر بورو کو برابر اہمیت دیتے ہوئے اس خلا کو پُر کیا۔ فوسیلا نے بھی میئر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’چار سال میں جب بھی اسٹیٹن آئی لینڈ نے کسی چیز کی ضرورت بتائی، میئر ایڈمز ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے۔‘‘کمشنر آئرس روڈریگیز روزا نے بتایا کہ Bloomingdale Park کے لیے 5.6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے نئے پلے ایریاز، اسپرے شاورز، بہتر لائٹنگ اور ڈرینج سسٹم بنایا جائے گا، جبکہ پہلے سے منظور شدہ منصوبے کے تحت باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر بھی شروع کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.