vosa.tv
Voice of South Asia!

چین، پاکستان اور سعودی عرب کی سرمایہ کاری میں نیا اتحاد

0

 سعودی عرب کے شہر الجبیل میں چائنہ چیمبر آف کامرس گروپ کے وفد نے ڈریگن ریور کمپنی کی دعوت پر خصوصی دورہ کیا، جس میں سعودی اور پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز افراد نے شرکت کی۔ دورے کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لینا تھا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان خالد الغامدی نے کہا کہ چین، پاکستان اور سعودی عرب کا ایک پلیٹ فارم پر آنا خطے میں نئی سرمایہ کاری، مشترکہ ترقی اور مضبوط معاشی مستقبل کی طرف اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے تشکیل دیے جا رہے ہیں جو تینوں ممالک کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ہوں اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کریں۔فاروق اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دورہ تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے دروازے کھولنے میں معاون ثابت ہوگا۔ چینی وفد کے ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ سعودی وژن 2030 کے تحت سعودی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے خواہاں ہیں، تاکہ تینوں ممالک میں زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کیا جا سکے۔تقریب سے فاروق اکرم، چوہدری ادریس طور، ریاض عارف، چوہدری آفتاب جاوید، راجہ طالب کیانی، ابو حمود، سعید الہاجری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس دورے سے مستقبل میں تعاون اور ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور تینوں ممالک کے درمیان معاشی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.