vosa.tv
Voice of South Asia!

اسٹاربکس نے 15 ہزار ملازمین کو معاوضے کی رقوم واپس دینے کا وعدہ کیا

0

اسٹار بکس نے نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن کے 38.9 ملین ڈالر کے مقدمے میں بڑا تصفیہ کر لیا ہے، جس کے بعد شہر بھر میں 15 ہزار سے زائد ملازمین کو رقوم واپس ملے گی۔

 تحقیقات میں ثابت ہوا کہ کمپنی نے 300 سے زائد برانچز میں ملازمین کے شیڈول اچانک تبدیل کیے، گھنٹے کم کیے اور انہیں اضافی شفٹس لینے کے مواقع بھی نہیں دیے۔تصفیے کے مطابق اسٹار بکس 35.5 ملین ڈالر بطور معاوضہ ادا کرے گی جبکہ 3 ملین ڈالر سے زائد جرمانہ بھی دے گی۔ جولائی 2021 سے جولائی 2024 تک نیویارک میں کام کرنے والے بیشتر ملازمین کو ہر ہفتے کے حساب سے 50 ڈالر اضافی ملیں گے۔ حالیہ اسٹور بندشوں میں ملازمت کھونے والے کارکنان کو دیگر برانچز میں دوبارہ تقرری کا موقع بھی دیا جائے گا۔میئر ایرک ایڈمز نے اسے شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی ورکر پروٹیکشن سیٹلمنٹ قرار دیا اور کہا کہ نیویارک میں مزدوروں کے حقوق پامال کرنے والی ہر کمپنی کو قیمت چکانا ہوگی۔ دوسری جانب کمپنی کا کہنا ہے کہ نیویارک کا شیڈول لا "انتہائی پیچیدہ” ہے اور یہ مسئلہ اجرت روکنے کا نہیں بلکہ "کمپلائنس” کا ہے۔یہ سیٹلمنٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسٹار بکس یونین کی ملک گیر ہڑتال کئی برانچز میں جاری ہے، جبکہ کمپنی اور یونین کے درمیان اثرات کے حوالے سے اختلاف برقرار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.