vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں شمشیر علی بیگ کے جنازے میں سیکڑوں افراد کی شرکت

0

نیویارک: نیویارک کی ممتاز مذہبی اور سماجی شخصیت، شمشیر علی بیگ صاحب کا نمازِ جنازہ مسلم سینٹر آف نیویارک میں ادا کر دیا گیا۔

سخت سردی اور صبح سویرے کے باوجود سیکڑوں افراد نے شرکت کی، جو مرحوم کی مقبولیت اور عوامی محبت کا مظہر ہے۔شمشیر علی بیگ نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ اور قابل احترام مذہبی اسکالر تھے بلکہ امریکہ میں مسلم کمیونٹی کی خدمت میں طویل اور نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ نیویارک کے معروف کریسنٹ اسلامک اسکول کے بانی ارکان اور سابق پرنسپل بھی رہے، جبکہ ICNA New York اور Muslim Center of New York کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔مرحوم نے غیر معمولی اخلاص اور وقار کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں، جس کے باعث ہر طبقۂ فکر میں انہیں عزت و احترام حاصل تھا۔ جنازے میں نیویارک کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی مسلم برادری نے شرکت کی، جو مرحوم کی ہر دلعزیزی کا ثبوت ہے۔شمشیر علی بیگ صاحب سن 1970 کے عشرے میں امریکہ آئے، جہاں انہوں نے ایجوکیشن میں ماسٹرز کیا اور پوری زندگی اسلام، تعلیم اور کمیونٹی کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ جنازے کے موقع پر مرحوم کے بھائی محمود بیگ نے کہا کہ شمشیر علی بیگ نے ہمیشہ دین کی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا اور سب کے لیے معافی کی درخواست کیمسلم سینٹر آف نیوارک کے امام دل غنی نے مرحوم کی دینی خدمات اور کمیونٹی کے لیے ان کی بے لوث محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مرحوم اپنے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.