vosa.tv
Voice of South Asia!

 واشنگٹن میں EPA کا 2024 ماحولیاتی ضابطہ غیر قانونی قرار

0

 امریکی محکمہ انصاف کے ماحولیاتی و قدرتی وسائل ڈویژن نے ڈی سی کورٹ آف اپیلز کو بتایا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) کا 2024 کا فضائی معیار کا ضابطہ (Particulate Matter Standard) غیر قانونی ہے کیونکہ یہ نامکمل اور غیر سائنسی طریقہ کار کے ذریعے نافذ کیا گیا تھا۔

محکمہ انصاف کے مطابق کلین ایئر ایکٹ کے تحت EPA پر لازم ہے کہ وہ کسی بھی فضائی معیار کے ضابطے میں تبدیلی سے پہلے مکمل سائنسی جائزہ لے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ حکومت کے دور میں EPA نے مکمل سائنسی تحقیق سے گریز کرتے ہوئے غیر قانونی شارٹ کٹ کے ذریعے یہ نیا قومی ضابطہ نافذ کیا، جو صنعتوں اور عوام پر بھاری اخراجات مسلط کرتا ہے۔محکمہ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ بائیڈن انتظامیہ کے دوران جاری کیا گیا یہ 2024 ماحولیاتی ضابطہ بغیر مناسب سائنسی تحقیق اور لاگت کے جائزے کے نافذ ہوا، جس سے کلین ایئر ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی۔ حکام کے مطابق اس ضابطے کو منسوخ کرنا ضروری ہے تاکہ EPA دوبارہ قانون پر مکمل عمل درآمد کرے اور عوام کو غیر ضروری معاشی بوجھ سے بچایا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.