vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: تعطیلات میں ریکارڈ ہجوم، سیاحت میں نمایاں اضافہ

0

 نیو یارک کے میئر ایڈمز نے نئے جاری کردہ سالانہ اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ گزشتہ سال 2024 کے تعطیلات کے دوران شہر میں سیاحت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 بلیک فرائی ڈے اور دسمبر کے ہفتہ وار دنوں میں نیویارک کے بڑے شاپنگ اضلاع میں لاکھوں افراد کی آمد سے معیشت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نیویارک سٹی اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق صرف بلیک فرائی ڈے 2024 پر مین ہٹن کے معروف مقاماتٹائمز اسکوائر، ففتھ ایونیو اور برائنٹ پارک میں ایک ملین سے زائد افراد نے وزٹ کیا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں، جیسے فلاشنگ اور بروکلین میٹروٹیک میں بھی نمایاں اضافہ سامنے آیا۔میئر ایڈمز نے بیان میں کہا کہ نیویارک کا ہالیڈے سیزن نہ صرف ملک بھر بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے، جس سے سالانہ تقریباً 500 ملین ڈالر شہر کی معیشت میں شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالیڈے اسٹریٹس پروگرام، عوامی تحفظ کے اقدامات اور چھوٹے کاروباروں کی معاونت نے شہر کی معاشی سرگرمیوں کو مزید مضبوط کیا ہے، جو ملازمتوں اور کاروباری مواقع میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 کے ہفتہ وار دنوں میں ٹائمز اسکوائر نے اوسطاً 48 ہزار مزید سیاحوں کا اضافہ دیکھا، جبکہ ففتھ ایونیو میں بھی 27 ہزار سے زائد اضافی افراد کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ برائنٹ پارک میں سرگرمی عام دنوں کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ رہی۔ بلیک فرائی ڈے پر ٹائمز اسکوائر آنے والوں میں دو تہائی سیاح نیویارک سے باہر کے تھے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ شہر اب بھی عالمی سطح کا پسندیدہ ہالیڈے ڈیسٹینیشن ہے۔مین ہٹن کے علاوہ، شہر کے دیگر علاقوں نے بھی اسٹورز پر بھیڑ دیکھی۔ کوئنز کے جمیکا اور فلاشنگ نے مشترکہ طور پر 1 لاکھ 70 ہزار کے قریب خریداروں کو متوجہ کیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ برونکس کی فورڈہم روڈ اور بروکلین کا میٹروٹیک بھی 11 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ متاثر کن کاروباری سرگرمی دکھا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.