vosa.tv
Voice of South Asia!

 مہوش حیات نے شکاگو ملاقات میں مداحوں کے دل جیت لیے

0

پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات نے شکاگو کے علاقے بولنگ بروک میں میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ کے دوران اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ہلٹن گارڈن ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستانی اسٹار کے ساتھ میزبان اور ٹی وی فنکارہ ندا یاسر نے بھی شرکت کی۔ دونوں نے اپنی دلکش گفتگو، فنّی تجربات اور ذاتی زندگی سے دلچسپ کہانیاں شیئر کرکے شرکاء سے بھرپور داد وصول کی۔مہوش حیات نے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے شوبز کا سفر صرف 8 سال کی عمر میں شروع کیا، جس کے بعد متعدد ڈراموں، فلموں اور ہالی ووڈ کی مارول سیریز مسز مارول میں اپنی بہترین اداکاری سے عالمی سطح پر پہچان قائم کی۔ 2019 میں انہیں صدرِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز بھی دیا گیا۔ تقریب میں اداکارہ نے اپنے کرداروں، نئے ڈرامے ڈائن اور مسز مارول میں اپنے کردار عائشہ کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔تقریب میں 300 سے زائد پاکستانی امریکی اور بھارتی نژاد مداح شریک ہوئے۔ ذکی بالسات نے شو کی میزبانی کی جبکہ آفتاب بیگ، لبنیٰ اعجاز، فرح باری، رضی محی الدین اور فاروق خان سپانسرز میں شامل تھے۔اختتام پر منتظمین نے مہوش حیات کو خصوصی اعزاز پیش کیا، جبکہ اداکارہ نے بھی مختلف اسپانسرز اور شخصیات کو ایوارڈز دیے۔ تقریب کے بعد مہوش حیات نے تقریباً ہر شریک کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز بنوائیں اور شرکاء کی تواضع پرتکلف ڈنر سے کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.