vosa.tv
Voice of South Asia!

ورجینیا میں اکنا ریلیف کی 200 خاندانوں کی مدد

0

ورجینیا میں اکنا ریلیف نے ہفتہ وار فوڈ پینٹری کے دوران دو سو سے زائد ضرورت مند خاندانوں میں گروسری تقسیم کی۔

 تنظیم نے تقسیم کے عمل میں خاندانوں کی عزتِ نفس کا خاص خیال رکھا اور رضاکاروں نے سامان براہِ راست ان کی گاڑیوں تک پہنچایا۔ یہ تمام خدمت مسلم رضاکاروں نے انتہائی خوش دلی سے انجام دی۔اکنا ریلیف کے Hunger Prevention Program کے تحت ہر سال امریکہ بھر میں 80 لاکھ سے زیادہ افراد کو مکمل گروسری فراہم کی جاتی ہے۔ بنگلہ دیشی نژاد مسلم امریکی رضاکار محمد عالم نے کہا کہ امداد بغیر کسی رنگ، نسل یا مذہب کے امتیاز کے فراہم کی جاتی ہے۔اکنا ریلیف کے ریجنل منیجر اکمل حسین نے بتایا کہ کمیونٹی کے تعاون اور اجتماعی کوششوں سے اس وسیع امدادی مہم کو جاری رکھا جاتا ہے۔ معروف سماجی شخصیت خالد حمید بیگ نے بھی اس موقع پر رضاکارانہ خدمات انجام دیں اور مسلم کمیونٹی کے اس انسانی جذبے کو بے حد سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.