vosa.tv
Voice of South Asia!

 سرکاری شٹ ڈاؤن ختم، تھینکس گیونگ سفر میں نئی آزمائشیں

0

امریکہ میں بدترین سرکاری شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے بعد پروازیں بحال ہوگئیں، مگر تھینکس گیونگ سفر کرنے والے لاکھوں افراد اب بھی موسم، ٹریفک اور بھیڑ کے خدشات سے دوچار ہیں۔

ماہرین کے مطابق شٹ ڈاؤن کے اثرات ذہنوں میں تازہ ضرور ہیں، مگر اصل چیلنج موسمِ سرما اور ایئرپورٹس کی غیرمعمولی مصروفیت ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق اس ہفتے 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد پروازیں شیڈول ہیں جبکہ ٹی ایس اے 1 کروڑ 78 لاکھ مسافروں کی اسکریننگ کرے گی۔سفر کے دوران خراب موسم اہم رکاوٹ بن سکتا ہے، خاص طور پر منگل کے روز جب 52 ہزار سے زیادہ پروازیں ہوں گی۔ موسمی ماہرین نے سیئٹل، نیویارک، فلاڈیلفیا، شکاگو، اٹلانٹا اور واشنگٹن میں بارش اور برف باری کے باعث تاخیر کی پیش گوئی کی ہے۔ ماہرین نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ متبادل منصوبہ پہلے ہی تیار رکھیں تاکہ پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں فوری فیصلہ کیا جا سکے۔ایئرپورٹس پر رش کے باعث پیکنگ پر بھی خاص دھیان دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سامان کی تلاشی میں وقت بچانے کے لیے بیگ کی تمام جیبیں چیک کرلیں اور تحائف کو منزل پر پہنچ کر ہی پیک کریں۔ داخلی پروازوں کے لیے ریئل آئی ڈی یا پاسپورٹ لازمی ہے، جبکہ آئی فون صارفین اب اپنا پاسپورٹ ایپل والٹ میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔سڑکوں پر بھی ریکارڈ ٹریفک کی توقع ہے، کیونکہ 7 کروڑ سے زائد لوگ کار کے ذریعے سفر کریں گے۔ گوگل میپس کے مطابق بدھ کے دن دوپہر 1 سے 3 بجے، اور واپسی پر ہفتہ و اتوار کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک ٹریفک سب سے زیادہ ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہترین مسافر وہ ہے جو باخبر ہو۔ایئرلائن ایپ ضرور ڈاؤن لوڈ کریں اور ممکن ہو تو سفر جلد شروع کریں تاکہ گھبراہٹ اور تاخیر سے بچا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.