vosa.tv
Voice of South Asia!

 ملاقات مثبت رہی اور کئی اہم امور پر پیش رفت بھی ہوئی، ممدانی

0

نیویارک کے نو منتخب میئر زوہران ممدانی نے وہائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ملاقات نہ صرف مثبت رہی بلکہ کئی اہم امور پر پیش رفت بھی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گفتگو کا زیادہ تر محور شہر میں رہائش اور زندگی کے بڑھتے ہوئے خرچ پر رہا، اور اس حوالے سے انہیں صدر ٹرمپ کا تعاون ملنے کی امید ہے۔یہ ملاقات اس پس منظر میں ہوئی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے سخت بیانات کا تبادلہ ہوچکا ہے۔ ممدانی نے ایک چرچ کے باہر گفتگو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے صدر سے امیگریشن، عوامی تحفظ اور شہر میں جرائم کے خلاف NYPD کی کارروائیوں سے متعلق امور پر کھل کر بات کی۔ متنخب میئر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ یکم جنوری سے عہدہ سنبھالنے کے بعد شہریوں سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’میری ذمہ داری کام کرنا ہے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ بھی جن سے اختلاف ہو۔ تاکہ ایک ایسی حکومت بنائی جائے جو عوام کا اعتماد دوبارہ حاصل کرے۔‘ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے وہائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدور کی تصاویر بھی دیکھیں۔ ممدانی نے اس موقع پر صدر ٹرمپ کو یاد دلایا کہ نیویارک کے سابق میئر فیوریلو لاگواردیا نے بھی ایک ہم خیال صدر کی حمایت سے شہر میں بڑے ترقیاتی کام کیے تھے، اور یہی تعاون اب نیویارک کے لیے بھی اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.