vosa.tv
Voice of South Asia!

 مین ٹاؤن شپ میں 550 ٹرکی کی مفت تقسیم مکمل

0

ریاست الینوئے کے مین ٹاؤن شپ میں ضرورت مند خاندانوں کے لیے سالانہ تھینکس گیونگ ٹرکی ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا، جس میں پچاس سے زائد رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

 اس مہم میں 550 سے زیادہ ٹرکی ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔ ایونٹ پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس شکاگو، ٹرسٹی آصف ملک، بااختیار خواتین، اور کیئر اینڈ کیور سمیت متعدد اداروں کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ ریاستی سینیٹر لورا مرفی، سپروائزر کیمبرلی جونز اور مین ٹاؤن شپ کے کئی سیاسی نمائندے بھی رضاکارانہ خدمات میں شریک تھے۔رضاکاروں نے تھینکس گیونگ ٹرکی، سبزیاں، اسٹفنگ مکس اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں، تاکہ مقامی خاندان اپنے تہوار کو انجوائے کرسکیں۔ ٹرسٹی آصف ملک نے تمام رضاکاروں اور تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سالانہ اقدام کمیونٹی کے لیے امید اور یکجہتی کا پیغام ہے۔بااختیار خواتین کی نمائندہ فروا حسین کے مطابق اس سال 550 خاندانوں تک مدد پہنچانا ممکن ہوا، جبکہ اگلا قدم شکاگو کے علاقے میں کرسمس ٹوائے ڈرائیو کا انعقاد ہے، جس کا مقصد مستحق بچوں تک خوشیاں پہنچانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.