vosa.tv
Voice of South Asia!

شہباز شریف کا پی آئی اے کی پروازوں میں بار بار تاخیر کا سخت نوٹس

0

 وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی پروازوں میں بار بار تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر قابلِ پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے اور فلائٹس کی بروقت روانگی یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

 وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو بھی تیز رفتار اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو واضح طور پر کہا کہ قومی ایئرلائن کی بہتری کے لیے مؤثر اور قابلِ عمل منصوبہ تیار کیا جائے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے چار پارٹیز پری کوالیفائی کر چکی ہیں اور جلد بڈنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ قومی ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز نجی شعبے کو دیے جائیں گے تاہم شرط رکھی گئی ہے کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام اور اس کا روایتی تھیم تبدیل نہیں کیا جائے گا۔بریفنگ کے مطابق مقررہ منصوبے کے تحت 2029 تک فلیٹ میں قابلِ پرواز طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کر دی جائے گی۔ اس وقت پی آئی اے 30 سے زائد شہروں میں اپنی سروس فراہم کر رہی ہے، جبکہ 2029 تک اس کا دائرہ بڑھا کر 40 سے زیادہ شہروں تک پہنچایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.