vosa.tv
Voice of South Asia!

شارلٹ میں امیگریشن چھاپوں سے خوف میں اضافہ

0

نارتھ کیرولائنا کے سب سے بڑے شہر شارلٹ میں وفاقی امیگریشن کریک ڈاؤن کے دوران درجنوں افراد کی گرفتاریاں سامنے آئی ہیں، جس کے بعد مقامی آبادی میں شدید خوف اور بےچینی پھیل گئی۔

بارڈر پٹرول کمانڈر گریگوری بووینو نے 80 سے زائد گرفتاریوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایجنٹس جہاں ضرورت ہو وہاں جاتے ہیں۔ یہ کارروائی ’’آپریشن شارلٹ از ویب‘‘ کے نام سے کی گئی، جس پر مقامی قیادت نے سخت اعتراض کیا ہے۔شہریوں کے مطابق گرفتاریوں کے واقعات چرچز، اپارٹمنٹ کمپلیکسز اور دکانوں کے قریب دیکھے گئے، جس سے رہائشی خاص طور پر لاطینی برادری خوفزدہ ہو گئی۔ ایک امریکی شہری نے بھی بتایا کہ ایجنٹس نے اسے گاڑی سے گھسیٹ کر زمین پر پچھاڑا۔ مقامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ لوگ اسکول، کام اور ڈاکٹر کے پاس جانے سے بھی ڈر رہے ہیں، جب کہ ایک کلینک میں نو مریض ملاقات منسوخ کرچکے ہیں۔بووینو کی ماضی کی کارروائیوں پر شکاگو اور لاس اینجلس میں مقدمات بھی قائم ہوئے تھے، جہاں طاقت کا حد سے زیادہ استعمال اور آنسو گیس کی شکایات سامنے آئیں۔ اس بار بھی ایجنٹس نے ایسے افراد کی تصاویر جاری کیں جنہیں ’’مجرم غیرقانونی تارکین‘‘ قرار دیا گیا، تاہم مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نام پر برادریوں کو خوفزدہ کیا جارہا ہے۔دوسری طرف ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ شارلٹ میں ’’سینکچری‘‘ پالیسیوں کی وجہ سے 1,400 ڈیٹینرز پر عمل نہیں ہوا، جس کے بعد اضافی نفری بھیجی گئی۔ البتہ مقامی حکام نے کہا کہ ریاستی قانون میں تبدیلی کے بعد اب جیل انتظامیہ ڈیٹینرز پر عمل کر رہی ہے۔ شہر میں احتجاج بھی جاری ہے اور کم از کم دو افراد کو ڈھائی کے دفتر کے باہر مظاہرے کے دوران حراست میں لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.