vosa.tv
Voice of South Asia!

ایڈمز–نیتن یاہو ملاقات! ممدانی کا سخت ردعمل

0

نیو یارک سٹی کے نو منتخب میئر زوہران ممدانی نے اسرائیل میں میئر ایرک ایڈمز کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹائی جارہی ہے۔

ممدانی اس وقت سٹی ہال کے جاری ٹرانزیشن مرحلے میں مصروف ہیں، جبکہ ایڈمز نے نیتن یاہو کو ممدانی کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔ممدانی نے کم آمدنی والے نیویارکرز کو کھانا تقسیم کرنے کے ایک پروگرام کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کرایوں اور مہنگائی کے دباؤ سے پریشان ہیں جبکہ میئر کی بیرونِ ملک مصروفیات اس بحران سے کوئی تعلق نہیں رکھتیں۔ انہوں نے نیتن یاہو کو "جنگی مجرم” قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر وہ نیویارک آئے تو بین الاقوامی قانون کے تحت گرفتاری کے احکامات نافذ کیے جاسکتے ہیں۔ممدانی نے کہا کہ نیویارک "بین الاقوامی قانون کا شہر” ہے اور عالمی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹس پر عمل درآمد ضروری ہے، چاہے وہ نیتن یاہو کے خلاف ہوں یا ولادیمیر پیوٹن کے خلاف۔ انتخابات میں واضح برتری کے باوجود انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں یہودی ووٹ میں دو کے مقابلے میں ایک ووٹ سے شکست ہوئی، لیکن اس کے باوجود وہ شہر کی یہودی برادری کے تحفظ اور احترام کا عزم رکھتے ہیں۔ادھر اسرائیل میں ایڈمز نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نیویارک میں بہت سے افراد ایسے ہیں جو ’اینٹی اسرائیل‘ بیانیے سے متفق نہیں۔ دوسری جانب ممدانی ایڈمز سے اپنی پہلی ملاقات کے منتظر تھے، لیکن میئر نے اپنا دورہ ازبکستان تک بڑھا دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.