vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: خوراک کا حصول مشکل! مہنگائی نے شہریوں کو کہاں لا کھڑا کیا؟

0

نیویارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کے لیے خوراک خریدنا مشکل بنا دیا ہے، ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دو تہائی سے زائد نیویارکرز ضروری اخراجات کم کرنے پر مجبور ہیں۔ ان میں سے نصف سے زیادہ افراد خوراک خریدنے سے بھی کترانے لگے ہیں، جس سے غذائی مشکلات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

خبر رساں ادارےاے بی سی نیوز کے نیو پرائس ٹریکر کے مطابق، مہنگائی کے بعد انڈوں کی قیمت میں 90 فیصد، گوشت میں 16 فیصد اور روٹی میں تقریباً 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس صورتِ حال نے عام شہریوں کے بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ رہائشیوں کے مطابق فوڈ اسٹیمپ بند ہونے کے بعد انہیں بجلی، ہیٹنگ اور دیگر ضروریات میں کمی کرنا پڑی۔رپورٹ کے مطابق 26 لاکھ نیویارکرز نے گزشتہ سال غذائی کمی کا سامنا کیا، جن میں سے 5 لاکھ 50 ہزار ایسے تھے جن کے پاس کھانا ختم ہوگیا اور پیسے بھی نہیں بچے۔ رابن ہوڈ اور کولمبیا یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق بتاتی ہے کہ غذائی مشکلات صرف غریب نہیں بلکہ درمیانی آمدن والے خاندانوں تک بھی پہنچ چکی ہیں۔ چار افراد کے ایسے گھرانے جو سالانہ 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر کماتے ہیں، ان میں 40 فیصد خوراک پوری کرنے سے قاصر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.