vosa.tv
Voice of South Asia!

ایڈمز کا بڑا اقدام: ذہنی صحت کو اب صرف طبی نقطۂ نظر سے ہینڈل کیا جائے گا

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر کے ذہنی صحت کے بحران کے لیے 911 ریسپانس پروگرام B-HEARD میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔

اس نئے ماڈل کے تحت یہ پروگرام مکمل طور پر NYC Health + Hospitals کے تحت چلایا جائے گا، تاکہ ذہنی صحت کو خالصتاً طبی نقطۂ نظر سے ہینڈل کیا جا سکے۔ اس کے نتیجے میں FDNY کے جو EMT اہلکار اس پروگرام پر تعینات تھے، انہیں دوبارہ دیگر ایمرجنسی یونٹس میں بھیجا جائے گا تاکہ ایمبولینس رسپانس ٹائم بہتر ہو سکے۔ نیا نظام 2026 میں نافذ ہونے کی توقع ہے۔میئر ایڈمز کا کہنا ہے کہ شہر کے ذہنی صحت بحران کو "پبلک ہیلتھ ایشو” کے طور پر دیکھنا ضروری ہے، اور یہی وجہ ہے کہ B-HEARD ٹیمیں اب بھی صرف 911 کالز پر میڈیکل اور مینٹل ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ پہنچیں گی۔ اس پروگرام نے 2021 سے اب تک تقریباً 35 ہزار کالز ریسیو کی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ہسپتال لے جائے بغیر کمیونٹی میں مدد دی گئی۔ سروے کے مطابق 96 فیصد مریضوں نے ٹیم کی کارکردگی کو مددگار قرار دیا۔NYC Health + Hospitals پہلے ہی شہر میں 60 فیصد سے زائد بیہیویئرل ہیلتھ خدمات فراہم کر رہا ہے اور سالانہ 78 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج دیتا ہے۔ نئے ماڈل کے بعد ذہنی صحت کی خدمات کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.