vosa.tv
Voice of South Asia!

ممدانی اور ایڈمز کے درمیان خلیج کیوں بڑھ رہی ہے؟

0

نیویارک میں میئر کے منصب کی منتقلی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، مگر نو منتخب میئر زوہران ممدانی اور موجودہ میئر ایریک ایڈمز کے درمیان کشیدگی بھی نمایاں ہوتی جا رہی ہے۔

جمعرات کو زوہران ممدانی نے گورنر ہوکل سے ملاقات کرکے اپنی ترجیحات پر گفتگو کی، جبکہ دوسری جانب میئر ایڈمز آئندہ ہفتے اسرائیل کے دورے پر روانہ ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس دورے میں وہ معاشی ترقی کے رہنماؤں سے ملاقات اور نیویارک میں بڑھتی یہود مخالف نفرت کے انسداد پر بات کریں گے۔ایڈمز انتظامیہ اپنے آخری ایام گن رہی ہے جبکہ زوہران ممدانی کی ٹیم سٹی ہال میں منتقلی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ دونوں ٹیموں کی صرف ایک ملاقات ہو پائی ہے اور تاحال زوہران ممدانی اور ایڈمز کے درمیان براہِ راست ملاقات نہیں ہوئی۔ اس دوران ممدانی نے اپنے ابتدائی تقرریوں کا اعلان بھی کر دیا ہے، جن میں ڈپٹی میئر اور چیف آف اسٹاف شامل ہیں، جو ان کے ساتھ سٹی ہال میں کام کریں گے۔لیکن منتقلی کا عمل اس وقت تناؤ کا شکار ہو گیا جب زوہران ممدانی نے میئر ایڈمز پر الزام لگایا کہ وہ اپنے آخری ہفتوں میں ان کی سستی رہائش کی پالیسی کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ ایڈمز نے الیزبتھ اسٹریٹ گارڈن کی جگہ ہاؤسنگ بنانے کا وعدہ کیا تھا مگر جون میں اچانک مؤقف بدل کر اس علاقے کو پارک لینڈ قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی، جس سے وہاں ہاؤسنگ منصوبہ تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔ ممدانی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہر میں بزرگ شہریوں کے لیے درکار کم لاگت رہائش کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔میئر ایڈمز کے اسرائیلی دورے کے بعد دونوں رہنماؤں کی ملاقات متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.