vosa.tv
Voice of South Asia!

"دی پیپلز منی” کے تحت کونی آئی لینڈ ایونیو پر آگہی سیمینار

0

کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن اور امریکن کونسل آف منارٹی وومن نے بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی سے ان کے علاقوں میں مطلوبہ سہولتوں کی دستیابی کے لیے تجاویز اکٹھی کرلی ہیں۔ یہ تجاویز شہری حکومت کو جمع کرائی جائیں گی تاکہ متعلقہ علاقوں میں مطلوبہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

 نیویارک کی شہری حکومت کے محکمے سوک اینگجمنٹ کمیشن کے پروگرام "دی پیپلز منی” کے تحت کوپو اور اے سی ایم ڈبلیو نے کونی آئی لینڈ ایونیو پر ایک آگہی سیمینار منعقد کیا، جس کی ابتداء تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوئی۔ سیمینار میں کوپو کے سربراہ محمد رضوی سمیت نوجوان، مرد و خواتین اور بزرگ افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ سوک اینگجمنٹ کمیشن کی نمائندہ پاولیٹ ہا ہئلی نے حاضرین کو شہری حکومت کے بجٹ پر بریفنگ دی۔ شرکا کو بتایا گیا کہ اس پروگرام کا مقصد شہریوں سے یہ رائے لینا ہے کہ حکومت 115 ارب ڈالر کے بجٹ میں کمیونٹیز کے لیے مختص فنڈز کو ان کے علاقوں میں کن سہولتوں کی فراہمی کے لیے استعمال کرے۔ اس موقع پر آگہی دیتے ہوئے امریکن کونسل آف منارٹی وومن کی چیئرپرسن بازہ روحی کا کہنا تھا کہ شہری حکومت کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ آپ لوگوں کی علاقائی ضروریات کیا ہیں۔ قبل ازیں کوپو کی ٹیم میں شامل عبد ال اور فیضان نے انگریزی اور اردو میں تعمیراتی منصوبوں اور مختلف پروگرامز کے لیے مختص بجٹ کے فرق پر بریفنگ دی۔ سیمینار میں پانچ پانچ افراد پر مشتمل گروپس تشکیل دیے گئے اور ایک فارم میں ان کی سفارشات اور تجاویز درج کی گئیں، جو شہری حکومت کو پیش کی جائیں گی۔ ان تجاویز پر ووٹنگ کے بعد حکومت مجوزہ پروگرام سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.