vosa.tv
Voice of South Asia!

امیگریشن کریک ڈاؤن میں گرفتار سیکڑوں افراد کی قسمت بدلنے کے قریب

0

شکاگو کی ایک وفاقی عدالت نے عندیہ دیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دوران امیگریشن کریک ڈاؤن میں گرفتار سیکڑوں افراد کو ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج جیفری کمیگز نے سماعت میں کہا کہ وہ ابتدائی طور پر 13 افراد کی رہائی کا حکم جاری کریں گے، جب کہ باقی 615 افراد کے کیسز پر فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔جج نے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ 615 زیر حراست افراد کی فہرست کا جائزہ لے اور دیکھے کہ کون ضمانت یا دیگر متبادل اقدامات کے اہل ہیں، اس دوران ان افراد کی ڈی پورٹیشن کارروائیاں عارضی طور پر روکنے کا حکم بھی دیا گیا۔قانونی ماہرین نے عدالت کے فیصلے کو امیگریشن حراست کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ نیشنل امیگرنٹ جسٹس سینٹر کے وکیل مارک فلیمنگ نے کہا کہ آئی سی ای کے بیشتر گرفتاریاں غیر قانونی طریقوں سے کی گئیں۔ستمبر میں شروع ہونے والے آپریشن مڈوے بلیٹز کے دوران شکاگو اور مضافاتی علاقوں سے 3,300 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے تھے۔ ان میں سے متعدد یا تو پہلے ہی ملک چھوڑ چکے ہیں یا ڈی پورٹ ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.