جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول (عزیزیہ) کی یادگار ری یونین تقریب
جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول (عزیزیہ) میں سابق طلبہ و اساتذہ کی یادگار ری یونین تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں شرکاء نے اسکول کے سنہری دنوں کی یادیں تازہ کیں۔
تقریب پرنسپل عتیق الرحمن کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جبکہ انتظامات کی ذمہ داری سابق طالب علم محمد امجد نے سنبھالی۔ آغاز خیرمقدمی کلمات اور قاری عبدالباسط کی تلاوت قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر “وی آر ون (VR1)” گروپ کی جانب سے دس اساتذہ کو تعریفی اسناد اور پرنسپل عتیق الرحمن کو شیلڈ پیش کی گئی، جسے شرکاء نے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف قرار دیا۔تقریب دوپہر دو بجے شروع ہوئی اور نماز عصر کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے اسکول گراؤنڈ میں پرانی یادیں تازہ کیں اور ساتھیوں کے ساتھ بچپن کے لمحات دہرائے۔ اختتامی لمحات میں جدہ کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جہاں شرکاء نے آئندہ رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کی نظامت محمد امجد نے کی، معاونت عبدالعزیز کریم بخش نے کی، جبکہ میڈیا کوریج عماد سجاد، احتشام، فیصل وسیم، عبدالحفیظ، شعیب الطاف اور بلال اقبال نے فراہم کی۔