vosa.tv
Voice of South Asia!

امیگریشن کریک ڈاؤن، 75 فیصد بھارتی ویزے مسترد

0

 کینیڈا میں امیگریشن پالیسیوں پر سختی کے بعد بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق کینیڈا نے 4 میں سے 3 بھارتی درخواست دہندگان کی ویزا درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت نے غیر ملکی طلبہ اور عارضی ورک ویزا ہولڈرز کے لیے نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔امیگریشن حکام کے مطابق، کینیڈا میں داخلے کے لیے بھارتی شہریوں کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث اسکروٹنی کے عمل کو مزید سخت کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں وزیٹر ویزا، اسٹڈی پرمٹ اور ورک ویزا کی منظوری کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے یہ اقدام مقامی روزگار کے تحفظ اور ہاؤسنگ بحران پر قابو پانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ تاہم اس پالیسی سے ہزاروں بھارتی طلبہ، ملازمت کے متلاشی افراد اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کینیڈا کے لیے سب سے بڑی امیگریشن سورس کنٹری ہے، اور اس حالیہ کریک ڈاؤن کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.