vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ انتظامیہ کا فوڈ بینیفٹس واپس لینے کا حکم

0

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ریاستوں کو حکم دیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے فوڈ پروگرام (SNAP) کے مکمل بینیفٹس واپس لیں، کیونکہ سپریم کورٹ نے ان ادائیگیوں پر عارضی طور پر روک لگا دی ہے۔

 یہ فیصلہ امریکہ کے 4 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کے لیے اہم فوڈ امدادی پروگرام پر جاری قانونی جنگ میں تازہ موڑ بن گیا ہے۔امریکی محکمہ زراعت کی ہدایت کے مطابق، وہ تمام ریاستیں جنہوں نے عدالت کے حکم پر نومبر کے مکمل SNAP بینیفٹس جاری کیے تھے، انہیں اب یہ عمل “غیر مجاز” تصور کیا جائے گا اور فوری طور پر واپس لینے کا کہا گیا ہے۔ ڈپٹی انڈر سیکریٹری پیٹرک پین نے ریاستی ڈائریکٹرز کو خط میں لکھا ریاستوں کو فوری طور پر نومبر کے مکمل فوڈ بینیفٹس منسوخ کرنے کے اقدامات کرنے ہوں گے۔ریاست وسکونسن کے ڈیموکریٹ گورنر ٹونی ایورز نے اس حکم کو ماننے سے صاف انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فعال حکم کے تحت ریاست نے 7 لاکھ شہریوں جن میں 2 لاکھ 70 ہزار بچے شامل ہیں کے لیے فوڈ بینیفٹس کارڈز پر لوڈ کیے۔ ان کے بقول، ہم نے قانون کے مطابق ادائیگیاں کیں، مگر وفاقی حکومت نے وعدے کے باوجود ریاستوں کو فنڈز فراہم نہیں کیے۔دوسری جانب، نیو جرسی، پنسلوانیا اور وسکونسن سمیت درجنوں ریاستوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے انہیں ری ایمبرسمنٹ فراہم نہ کی تو یہ صورت حال “تباہ کن انتظامی بحران” میں بدل سکتی ہے۔ ریاستوں کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے سپلائرز کو ادائیگی نہیں ہو سکے گی، جس کے نتیجے میں کھانے کی فراہمی کے نظام میں شدید رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.