vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکیوں کے لیے خوشخبری، شہریوں کو 2 ہزار ڈالر ملیں گے!

0

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر اعلان کیا کہ ان کی حکومت عوام کو “کم از کم 2 ہزار ڈالر” براہِ راست ادا کرے گی، جو محصولات سے حاصل ہونے والی آمدنی سے دیے جائیں گے۔

 ٹرمپ نے کہا کہ یہ رقم عام امریکیوں کو انعام کے طور پر ملے گی اور ساتھ ہی قومی قرضہ بھی ادا کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے مخالفین کو “بیوقوف” قرار دیتے ہوئے کہا کہ محصولات کی یہ پالیسی امریکہ کو معاشی طور پر مضبوط بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ادائیگیاں صرف متوسط اور کم آمدنی والے افراد کو دی جائیں گی، تاہم اس کی حدود یا تقسیم کے طریقہ کار کی وضاحت نہیں کی گئی۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ کی محصولات پالیسی کی قانونی حیثیت پر غور کر رہی ہے۔ عدالت میں دائر دو مقدمات میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ آیا ٹرمپ انتظامیہ نے "انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ” کے تحت اتنے وسیع پیمانے پر ٹیرِف لگانے کا قانونی اختیار استعمال کیا یا نہیں۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ “کھربوں ڈالر کما رہا ہے” اور جلد ہی اپنے 37 کھرب ڈالر کے قرضے کی ادائیگی شروع کرے گا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق مالی سال 2025 میں ٹیرِف سے 195 ارب ڈالر حاصل ہوئے، جب کہ تخمینے کے مطابق 2035 تک یہ رقم 2.6 کھرب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، بشرطیکہ سپریم کورٹ ان محصولات کو غیر قانونی قرار نہ دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.