vosa.tv
Voice of South Asia!

 اوکلاہوما میں غیر قانونی ٹرک مافیا پکڑا گیا!

0

 امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) اور اوکلاہوما ہائی وے پیٹرول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو روزہ خصوصی آپریشن کے دوران 70 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد میں 34 ایسے ٹرک ڈرائیور شامل تھے جو غیر قانونی طور پر امریکا میں موجود تھے۔ یہ کارروائی 28 اور 29 اکتوبر کو "آپریشن گارڈین” کے نام سے کی گئی۔حکام کے مطابق گرفتار شدگان میں سے 26 ایسے غیر قانونی شہری تھے جنہیں کیلیفورنیا، الینوائے اور نیویارک کی جانب سے کمرشل ڈرائیور لائسنس (CDL) جاری کیے گئے تھے، جبکہ 8 افراد بغیر کسی لائسنس کے خطرناک طور پر بھاری گاڑیاں چلا رہے تھے۔آئی سی ای کے ایکزیکٹو ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکوس چارلس نے کہا کہ "اوکلاہوما اور ICE نے ایک بار پھر عوامی تحفظ کے لیے مل کر غیر قانونی ڈرائیوروں کی نشاندہی کی ہے جنہیں بعض ریاستوں نے غیر ذمہ داری سے ٹرک چلانے کے اجازت نامے دیے۔ ایسے افراد جنہیں انگریزی کی بنیادی سمجھ بھی نہیں، سڑکوں پر سب کے لیے خطرہ ہیں۔گرفتار ہونے والے 36 غیر ملکی مجرموں پر تشدد، گھریلو تشدد، شراب کے زیرِ اثر ڈرائیونگ، اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات یا سزائیں موجود ہیں۔ ان میں سے دو افراد پر بیرونِ ملک فراڈ اور چوری کے مقدمات بھی درج ہیں۔آئی سی ای نے کہا کہ وہ امیگریشن قوانین کے نفاذ اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا، کیونکہ غیر قانونی ڈرائیونگ اور مجرمانہ سرگرمیاں قانون کی عملداری کے لیے خطرہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.