vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی دارالحکومت میں فلمی دنیا کے رنگ اور روشنیوں کی بہار

0

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یورپی یونین کے چوتھے فلم فیسٹول کا آغاز ہوگیا۔

فیسٹول میں یورپ اور سعودی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ معروف فلمی ستارے، پروڈیوسرز، ہدایتکار اور دیگر شخصیات شریک ہیں۔ فیسٹول میں مختلف اقسام کی فلموں کی نمائش گیارہ نومبر تک جاری رہے گی۔تقریب میں سعودی فلم کمیشن اور واکس سنیما کے نمائندوں کے علاوہ یورپی یونین کے سفیر کرسٹوف فرنوڈ نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والا یہ فیسٹول مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا منفرد ایونٹ ہے، جس میں ایکشن، ڈرامہ، کامیڈی اور اینیمیٹڈ فلمیں شامل ہیں۔افتتاحی روز Latvia کی آسکر ایوارڈ یافتہ اینیمیٹڈ فلم Flow پیش کی گئی، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔ عربیہ پکچرز کے چیئرمین عبد الإله، سی ای او احمد تیامہ اور سعودی اداکارہ ثمر شیشہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین فلم فیسٹول کے انعقاد کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.