vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں نوجوانوں کا عالمی فورم، نوجوانوں کی بھرپور شرکت

0

 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل کالج فار ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی تقریب منعقد کی گئی۔

اس ایونٹ میں سعودی عرب، انڈونیشیا، چین، سری لنکا، بھارت سمیت متعدد ممالک کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کے لیے کمیونیکیشن اور لیڈرشپ کی صلاحیتیں انتہائی اہم ہیں۔ ان کے مطابق نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی قابلیت سے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔میزبانِ تقریب سید وقاص نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی زندگی کے ہر شعبے میں ناگزیر ہو چکی ہے اور اس میں مہارت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔تقریب سے حسن عمران، ڈاکٹر امین، احمد حسن، شاہد شہزاد، عابد حسین، محمد موسیٰ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور علم، قیادت، شعور اور رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو نہ صرف تعلیم بلکہ عملی میدان میں بھی آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جانے چاہییں تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کر سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.