شکاگو میں اوپن کانفرنس 2025، پاکستانی امریکیوں کی شرکت
شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری اور پیشہ ور افراد کی تنظیم اوپن شکاگو کی سالانہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ ایونٹ میں قیادت اور کمیونٹی کے فروغ پر بھرپور مکالمہ ہوا۔
شکاگو کے مرکز میں واقع گورنر رچرڈ بی اوگلوی آڈیٹوریم میں اوپن شکاگو کی سالانہ کانفرنس نے کاروباری افراد، طلباء اور انٹرپرینیورز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔اس سال کی تھیم آئیڈیاز ٹو ایمپکیٹ تھی ۔کانفرنس کا مقصد پاکستانی نژاد امریکی پیشہ ور افراد میں تعاون، رہنمائی اور اختراع کو فروغ دینا تھا۔ایونٹ کی میزبانی ایگزیکٹو کمیٹی نے کی، جن میں عامر چلیسا، بابر راٹھور، نادیہ کمال، آصف حسین، حارث احمد اور سعدیہ رمشا شامل تھے مقررین کا کہنا تھا کہ اوپن کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو مواقع او رہنمائی فراہم کریں تاکہ وہ عالمی سطح پر اثر ڈال سکیں۔کانفرنس میں ٹیکنالوجی، صحت، صحافت اور قیادت کے میدانوں سے ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔کلیدی مقررین میں طارق خان، خان صدیقی، عائشہ تنظیم اور نوید شیروانی شامل تھے۔مختلف پینلز میں ہیلتھ کیئر ایند اے آئی اور بلڈنگ بریجز فار گروتھ جیسے موضوعات زیرِ بحث آئے۔شرکاء نے اپنی کامیابیوں، تجربات اور چیلنجز پر تبادلہ ِخیال کیا۔قبل ازیں مقررین کا کہنا تھا کہ اوپن شکاگو کی یہ کانفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کاروبار، اختراع اور قیادت کے میدانوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ایک خصوصی سیشن نوجوان نسل کے درمیان مکالمہ نے تجربہ کار رہنماؤں اور نئی نسل کے درمیان رابطے کو مضبوط بنایا۔پچ اینڈ اوپن کی کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس نے اپنےآئیڈیاز پیش کیے ۔ٍڈیورجنٹ مقابلے کی فاتح قرار پائیں اور پانچ ہزار ڈالر کا نقد انعام حاصل کیا۔اوپن شکاگو کے صدر بابر راٹھوراور دیگر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف نیٹ ورکنگ نہیں بلکہ اثر پیدا کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کامیابی عالمی سطح پر جانی جائے۔کانفرنس میں 150 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جو مختلف صنعتوں اور اداروں کی نمائندگی کر رہے تھے۔نیٹ ورکنگ ور باہمی تعاون کے سیشنز نے اس ایونٹ کو یادگار بنادیا۔